سڈنی، یکم جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سابق ٹیسٹ کپتان رکی پونٹنگ کو اگلے ماہ سری لنکا کے خلاف ہونے والی سیریز کے لیے آسٹریلیا کی ٹی- 20بین الاقوامی ٹیم کااسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے آج یہ معلومات دی۔تین ٹی- 20بین الاقوامی میچوں کے دوران آسٹریلیاکے عظیم بلے بازوں میں سے ایک پونٹنگ عبوری چیف کوچ جسٹن لینگر اور عبوری اسسٹنٹ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ کام کریں گے۔یہ میچ ملبورن میں 17؍فروری ، جی لو نگ میں 20؍فروری، اور ایڈیلیڈمیں 22؍فروری کو کھیلے جائیں گے۔پونٹنگ کی کوچنگ میں ممبئی انڈینس نے نے انڈین پریمیئر لیگ خطاب اپنے نام کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ جب میں ریٹائرمنٹ لے لوں گا تو میں کرکٹ سے ہی وابستہ رہنا چاہوں گا اور کرکٹ میں میرے بہترین ساتھیوں جسٹن لینگر اور جیسن گلیسپی کے ساتھ کام کرنے سے بہتر کام اور کیا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں کچھ بہترین ٹی 20صلاحیتیں ہیں اور میں ان منتخب صلاحیتوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔